شہباز گل

اقتدار کیلئے عزت اور غیرت سے بھی گزر جانا آل شریف کی تاریخ ہے، شہباز گل

اسلام آ باد (لاہورنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے کہا ہے کہ اقتدار کیلئے عزت اور غیرت سے گزر جانا آل شریف کی تاریخ ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ آل شریف کے غلام درباریوں سے اخلاقیات، اقدار اور روایات کی امید نہیں۔ پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے کہ اقتدار میں اور اقتدار کیلئے عزت،غیرت سے گزرجانا انکی تاریخ ہے۔

شہباز گل نے مزید کہا کہ جمہوریت کے نام نہاد ٹھیکیدارو اور اخلاقیات کا درس دینے والو پارلیمان کا چہرہ مسخ ہوتے دیکھ کر کچھ تو بولو، عوام کے امنگوں کی بے توقیری کرنے والوکچھ تو بولو۔