اسلام آ باد (لاہورنامہ) ملک میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 666 میگاواٹ ہوگیا ۔ پاور ڈویژن کے مطابق بجلی کی مجموعی پیداوار 21 ہزار 234 میگاواٹ ہے تاہم ملک میں بجلی کی کل طلب 27 ہزار 900 میگاواٹ تک پہنچ گئی ہے۔
پاور ڈویژن کی جانب سے بتایا گیا کہ پانی سے 4 ہزار 744 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے، سرکاری تھرمل پلانٹس 1 ہزار 707 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں جب کہ نجی شعبے کے بجلی گھروں کی مجموعی پیداوار 12 ہزار 303 میگاواٹ ہے۔
یہ بھی بتایا گیا کہ ونڈ پاور پلانٹس 1ہزار 691 میگاواٹ اور بگاس سے چلنے والے پلانٹس 174 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں اور جوہری ایندھن1 ہزار 236 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے۔ پاور ڈویژن کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک کے مختلف علاقوں میں 14 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جب کہ اسلام آباد ریجن میں بھی 6 گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔