فلاحی ریاست

نیا پاکستان ہاوسنگ سکیم فلاحی ریاست کے قیام کی طرف اہم قدم ہے، یوسف میو

لاہور:پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما حاجی یوسف میو نے کہا ہے کہ نیا پاکستان ہاوسنگ سکیم فلاحی ریاست کے قیام کی طرف اہم قدم ہے، حکومت اس سکیم کے تحت عوام کو پچاس لاکھ گھروں کی فراہمی کا وعدہ ہر صورت پورا کرے گی۔
کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیا پاکستان ہاوسنگ سکیم کے تحت پنجاب میں پچیس لاکھ گھر تعمیر ہوں گے اور حکومت اس ضمن میں تمام سٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر چلے گی،سکیم کے لے آوٹ ، ملحقہ علاقوں کی آبادی ، دیگر شہروں سے فاصلہ ، زمین کی قیمت ، ڈیزائن ، لیگل فریم ورک ، ڈویلپمنٹ ماڈل ، سیلز و مارکیٹنگ اور سبسڈی کے حوالے سے حکومت نے عمل در آمد شروع کر دیا ہے ، وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق نیا پاکستان ہاوسنگ سکیم حکومت کا انقلابی اقدام ہے جس سے عوام کو سستی اور معیاری رہائشی سہولیات میسر آئیں گی۔انہوں نے کہا کہ بھارت سے جنگ نہیں بلکہ امن چاہتے ہیں ،پاکستان بھرپور طریقے سے ترقی کرے گا ،بھارت پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں کرے گا ۔