لاہور(لاہورنامہ)مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حناپرویز بٹ نے کہا ہے کہ معیشت کی بہتری کی خبریں عمرانی مافیا پر بجلی بن کر گررہی ہیں،قومی خزانے کو دیمک کی طرح چاٹنے والے آج معیشت پر لیکچر دے رہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ اسد عمر اور حماد اظہر عمران خان کے ناکام وزیر خزانہ تھے جبکہ شوکت ترین پاکستان کو آئی ایم ایف کے چنگل میں پھنسانے والے ہیں ۔تینوں آج کس منہ سے معیشت کا کباڑہ کرکے بھاشن دے رہے ہیں؟
مفتاح اسماعیل دن رات معیشت کو اپنے پائوں پر کھڑے کرنے کیلئے جتن کررہے ہیں۔اسد عمر ،شوکت ترین اور حماد اظہر جتنی آج باتیں کررہے ہیں اگر ان تینوں نے معیشت پر اتنی توجہ دی ہوتی تو آج معیشت کا یہ حشر نہ ہوتا۔انہوں نے مزید کہا مسلم لیگ(ن) اور اتحادی جماعتوں نے پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچالیا ہے۔
اس کا کریڈٹ وزیراعظم شہبازشریف،مفتاح اسماعیل اور بلاول بھٹو کو جاتا ہے۔جن لوگوں نے پاکستان کو تباہی کے دہانے پر پہنچایا وہی آج جشن منارہے ہیں۔تحریک انصاف بے شرمی کے آخری لیول تک پہنچ گئی ہے۔
ا
نکا ایجنڈا صرف ملک کو تباہ کرنا تھا شکر بروقت تمام سیاسی جماعتوں نے قومی ذمہ داری کا ثبوت دیتے ہوئے انکے ایجنڈے کو ناکام بنایا ہے۔عمران خان اب باقی عمر ایسے ہی تقریریں کرتے اور شور مچاتے نظر آئیں گے۔