ہانگ کانگ

ہانگ کانگ کی مادر وطن کو واپسی کی 25 ویں سالگرہ کی شاندار تیاریاں جاری

ہا نگ کا نگ (لاہورنامہ) ہانگ کانگ کی مادر وطن کو واپسی کی 25 ویں سالگرہ منانے کے لیے، حالیہ دنوں میں ہانگ کانگ میں مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے ۔

اس حوالے سے خیرمقدمی مقامات ، ایل ای ڈی لائٹ شو، خیر سگالی کے نعروں سے آراستہ بینرز اور جھنڈے ہر طرف نظر آرہے ہیں ۔ عام شہری تہوار کے ماحول کو محسوس کرتے ہوئے اس خوشی سے بھر پور انداز میں لطف اندوز ہو رہے ہیں ۔