انسداد پولیو مہم

انسداد پولیو مہم کا آغاز، 12.6 ملین بچوں کوقطرے پلانے کاہد ف مقرر

اسلام آ باد (لاہورنامہ) ملک میں 5 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو گیا ، انسداد پولیو مہم میں 12.6 ملین بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے کا ہدف رکھا گیا ہے. ترجمان وزارت صحت کے مطابق اس دوران 25 اضلاع پولیو کیلئے حساس قراردیے گئے ہیں اور حساس اضلاع میں تمام بچوں کوپولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

وفاقی وزیرصحت عبدالقادرپٹیل نے بتایا کہ باقی اضلاع میں مخصوص یونین کونسل میں مہم ہوگی۔اس مہم میں 1 لاکھ سے زیادہ تربیت یافتہ فرنٹ لائن ورکرز گھر گھر جاکر بچوں کو حفاظتی قطرے پلوائیں گے۔

عبدالقادر پٹیل نے مزید بتایا کہ پولیو وائرس کے مکمل خاتمے کے لیے ہم سب کو اپنی ذمہ داری پوری کرنے اشد ضرورت ہے اور ہمارا مقصد 5 سال تک کے تمام بچوں کوحفاظتی قطروں کی رسائی کویقینی بنانا ہے اورپولیو کے لئے حساس قرار دیئے جانے والے اضلاع ہماری ترجیح ہیں۔