لاہور (لاہورنامہ) مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات میں ہر حلقے سے شیر فتح یاب ہوگا، خصوصا لاہور کے 4 حلقوں میں بیلٹ بکس سے شیر اور نوازشریف کا ووٹ نکلے گا۔
مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ 2 جولائی سے ضمنی انتخابات کی مہم کا آغاز کروں گی، اور لاہور کے علاوہ تمام 20 حلقوں میں جاں گی۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب کے عوام مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو کامیاب کرائیں گے، اور ضمنی انتخابات میں ہر حلقے سے شیر فتح یاب ہوگا۔
مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے دعوی کیا کہ خصوصا لاہور کے 4 حلقوں میں بیلٹ بکس سے شیر اور نوازشریف کا ووٹ نکلے گا۔