شاہ زین بگٹی

سرحدی علاقوں میں منشیات کی اسمگلنگ ایک بہت بڑا چیلنج ہے،شاہ زین بگٹی

اسلام آباد (لاہورنامہ)وفاقی وزیر برائے انسداد منشیات نوابزادہ شازین بگٹی نے کہا ہے کہ سرحدی علاقوں میں منشیات کی اسمگلنگ ایک چیلنج ہے.

منشیات کی اسمگلنگ اور استعمال کی روک تھام کیلئے ملکی اور عالمی اداروں کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔کا ورلڈ ڈرگ رپورٹ کی لانچنگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان میں انسدادِ منشیات کے خلاف کوششوں میں ایک اہم سنگ میل ہے،ہمیں اپنی نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے بچانا ہے.

سرحدی علاقوں میں منشیات کی اسمگلنگ ایک چیلنج ہے۔ انہوںنے کہاکہ منشیات کی اسمگلنگ اور استعمال کی روک تھام کیلئے ملکی اور عالمی اداروں کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہمارا مقصد منشیات سے پاک معاشرہ ہے،خطے میں سیکیورٹی کی صورتحال اور منشیات کی تیاری ایک چیلنج ہے۔ انہوں نے کہاکہ میں وزارتِ انسدادِ منشیات اے این ایف اور اقوام متحدہ کے اداروں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔