لاہور(لاہورنامہ)سابق وفاقی وزیر چوہدری مونس الہی نے کہا کہ ضمنی انتخابات کے لیے اچھی تیاری ہے، امید ہے تحریک انصاف جیتے گی اور پرویز الہی وزیر اعلی پنجاب بنیں گے۔
پیر کو لاہور کی بینکنگ کورٹ میں منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخابات مین مسلم لیگ ق کمپین کر رہی ہے، صورتحال اچھی جا رہی ہے اللہ کا فضل ہے۔