برٹش ہائی کمیشن

حناپرویزبٹ کی سکینڈ سیکرٹری پولیٹیکل برٹش ہائی کمیشن کیزیا ایکسی سے ملاقات

لاہور(لاہورنامہ) مسلم لیگ (ن) لاہور اور رکن اسمبلی حناپرویزبٹ نے سکینڈ سیکرٹری پولیٹیکل برٹش ہائی کمیشن کیزیا ایکسی،سینئرپولیٹیکل ایڈوائزر رداقاضی اور برٹش ہائی کمیشن کے محمد طلحہ سے ملاقات کی ۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور تبادلہ خیال کیاگیا ۔ حناپرویزبٹ نے بتایا کہ ڈیفڈ نے ہمارے دور حکومت میں بہترین تعاون کیا جس پر شکرگزار ہیں ۔ وزیراعلی پنجاب حمزہ شہبازشریف کی قیادت میں صوبہ ترقی کر رہا ہے۔ سستاآٹااور سویونٹ تک بجلی مفت کرنے سے غریب آدمی کو ریلیف ملا ہے۔