جی 20 وزرائے خارجہ

جی 20 وزرائے خارجہ کے اجلاس میں چین اور امریکہ کے وزرائے خارجہ کی ملاقات

بیجنگ (لاہورنامہ) چینی وزات خارجہ کے ترجمان چاؤ لی جیان نے پانچ جولائی کو معمول کی پریس کانفرنس میں ایک سوال کے جواب میں کہ کیا چینی ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای جی 20 وزرائے خارجہ کے اجلاس کے دوران امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن سے ملاقات کریں گے؟ کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ جی 20 وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کے دوران، چینی ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای چند ممالک کے وزرائے خارجہ اور علاقائی تنظیموں کے نمائندوں سے ملاقات کریں گے۔

چین اور امریکہ نے اتفاق کیا ہے کہ وانگ ای اجلاس کے دوران امریکی وزیر خارجہ بلنکن کے ساتھ ملاقات کریں گے تاکہ موجودہ چین امریکہ تعلقات اور اہم بین الاقوامی اور علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔