فیاض الحسن چوہان

احسن اقبال چائے کم پینے کا مشورہ دیں گے تو ایسا ہی ہوگا، فیاض الحسن چوہان

لاہور(لاہورنامہ) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران کان کے میڈیا ایڈوائزر فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ جب وفاقی وزیر احسن اقبال قوم کو چائے کم پینے کا مشورہ دیں گے تو یہ بھگتنا ہی پڑے گا۔

برگر شاپ میں احسن اقبال کی موجودگی کے نعروں پر تبصرہ کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ یہ برقع پہن کر نکلیں گے تب بھی پکڑے جائیں گے، احسن اقبال جیسوں کے لیے یہ بے عزتی والی بات نہیں۔انہوں نے کہا کہ لیگی قائدین نے بیرونی طاقتیں کی گود میں بیٹھ کر سازش کی، عوام کی زندگی اجیرن ہوگئی تو لوگ کیسے انہیں چھوڑ دیں گے.

احسن اقبال مشورے دیتے تھے کہ چائے کی آدھی پیالی پیو اور ملک بچ جائے گا، احسن اقبال جیسے کہتے ہیں کہ چمڑی جائے پر دمڑی نہ جائے۔انہوں نے کہا کہ چیری بلاسم کو پتا تھا ان کے ساتھ کیا ہونا ہے، چیری بلاسم کو بس وزیر اعظم بننے کا شوق تھا، زرداری صاحب ان کو وزیر اعظم بنا کر دور سے مزے لے رہے ہیں۔