راولپنڈی(لاہورنامہ)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سیاسی قصابوں نے مویشی منڈی کی رونق ختم کردی ہے۔
غریب کوبھاشن نہیں راشن چاہیے ،غریب گھریلو سامان بیچ رہا ہے،بچوں کو اسکولوں سے اٹھا رہا ہے، پنجاب میں ضمنی انتخاب کا نتیجہ سیاسی منظرنامہ بدل سکتاہے ، ہفتہ کو ٹوئٹر پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ بے روزگاری عام ہے اور سرمایہ کاری نایاب،غریب گھریلو سامان بیچ رہا ہے،بچوں کو اسکولوں سے اٹھا رہا ہے۔
پٹرول اور بجلی کے بعد اب گیس کی قیمت بڑھے گی تو لگ پتا جائے گا۔سابق وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ حاجی واپسی پر 2کنکریاں امپورٹڈ شیطانوں کے لیے پاکستان ساتھ لائیں۔ مہنگائی کی شرح34فیصد بڑھ گئی ہے۔غریب کوبھاشن نہیں راشن چاہیے ،شیخ رشید نے کہا کہ پنجاب میں ضمنی انتخاب کا نتیجہ سیاسی منظرنامہ بدل سکتاہے۔
حکومت صرف اپنے کیسز ختم کروارہی ہے۔ابھی گیس اور بجلی کی قیمتیں اور بڑھیں گی۔میرے 3 سکیورٹی اہلکاروں کو واپس بلا کرحکومت نےکم ظرفی اورذہنی پستی کا ثبوت دیا ہے۔