ٹو کیو (لاہورنامہ)جاپان کے "نِکئی ایشیا” میگزین کی ویب سائٹ کی حالیہ رپورٹ کے مطابق اگرچہ ایک نظریہ یہ ہے کہ کووڈ-۱۹ کی وبا سے نمٹنے کے لیے ” ڈائنامک کلیئرنگ پالیسی” سے چین کے علاقائی اقتصادی اور سیاسی اثر و رسوخ کو نقصان پہنچے گالیکن درحقیقت خطے میں چین کا اقتصادی اثر و رسوخ بڑھتا جا رہا ہے۔
مضمون میں نشاندہی کی گئی ہے کہ 2020 اور 2021 میں، مشرقی اور جنوب مشرقی ایشیائی ممالک سے چین کے لیے برآمدات ان ممالک کی کل برآمدات کا 27 فی صد تھیں۔ تجارتی شراکت دار کے طور پر چین کی اہمیت ان ممالک کے لیے بھی بڑھ گئی ہے جو چین کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کو روکنے کے لیے امریکی قیادت میں کی جانے والی کوششوں میں شامل ہیں۔
وبا سے پہلے کے مقابلے میں جاپان اور نیوزی لینڈ کی کل تجارت میں چین کا تناسب بھی بڑھ گیا ہے۔ 2020 اور 2021 میں،دنیا کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں چین کا حصہ 1990 کی دہائی کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ چکا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اب جاپان کی بجائے چین، خطے میں سرمایہ کاری کا اہم ترین منبع بن چکا ہے۔ گزشتہ دو سالوں میں چین سے ہونے والی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری تقریباً 300 بلین امریکی ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔