لاہور(لاہورنامہ)پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے الزام عائد کیا ہے کہ حمزہ شہباز پنجاب کے 20حلقوں کے ضمنی الیکشن چوری کرنے کی کوشش کررہے ہیں لہذا عدلیہ اس کا نوٹس لے۔
لاہور میں صوبائی اسمبلی کے حلقہ 168 کے پی ٹی آئی امیدوار ملک نواز اعوان کے دفتر میں کارنر میٹنگ کے دوران پولیس نے دھاوا بول دیا جس کی پی ٹی آئی رہنمائوں نے شدید مذمت کی۔ پی ٹی آئی رہنما اور سابق وزیر مملکت فرخ حبیب اور پی ٹی آئی کے امیدوار ملک نواز اعوان نے پریس کانفرنس میں کہا کہ پی ٹی آئی کی کارنر میٹینگ میں آکر پولیس نے حملہ کیا اور خوف و ہراس پھیلانے کے ساتھ کارکنوں اور گارڈز کو حراست لے لیا۔
فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ پنجاب کے 20 حلقوں میں الیکشن ہو رہا ہے ان کے نتائج سے فیصلہ ہوگا کہ وزیر اعلی کون ہو گا۔انہوں نے معزز عدالیہ سے درخواست کی کہ حمزہ شہباز شریف الیکشن چوری کرنے کی کوشش کر رہا ہے اس کا نوٹس لیا جائے اور کارکنوں کو فوری طور پر رہا کیا جائے ۔