مریم نواز

نون لیگ عمران کو وہ مار مارے گی کہ اسے دم دبا کر بھاگنا پڑے گا، مریم نواز

اٹھارہ ہزاری(لاہورنامہ)مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران کو نواز شریف اور شہباز شریف کے بچے وہ مار ماریں گے کہ اسے دم دبا کر بھاگنا پڑے گا۔

کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ عمران کو نواز شریف اور شہباز شریف کے بچے وہ مار ماریں گے کہ اسے دم دبا کر بھاگنا پڑے گا۔ مریم نواز نے کہا کہ صوابی، ٹانک، مردان، نوشہرہ ڈوب گیا تاہم فتنہ خان پنجاب آکر گالم گلوچ میں لگا ہے، کوئی اسے بتائے کہ خیبرپختونخوا میں تمہاری حکومت ہے، وہاں عوام کی خدمت کرے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ہوتے ہوئے چار سال جھنگ نہ آنے والا اب کس منہ سے ووٹ مانگنے جھنگ آرہا ہے۔