راولپنڈی (لاہورنامہ)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پنجاب کے ضمنی الیکشن میں عمران خان کی 20 نشستوں پر برتری دیکھ کر حکومت نے دھاندلی اور غنڈہ گردی شروع کر دی ہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ گزشتہ ر وز میں نے لاہور ٹاؤن شپ اور صدر میں جلسہ کیا تو وہاں کی انتظامیہ کو پولیس نے پکڑ لیا، ووٹ کو عزت دینے کی بات کرنے والے ووٹ کو ذلیل کر رہے ہیں۔شیخ رشید نے کہا کہ مہنگائی، کرپشن اور منی لانڈرنگ کے ڈسے ہوئے عوام میں حکومت کے خلاف نفرت انتہا پرہے۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ حکمران جو کھیل کھیل رہے ہیں اس میں وہ خود پھنستے جا رہے ہیں، حکمران عوام کے فیصلے اور ووٹ کو عزت دیں ورنہ خود ذلیل ہوں گے۔
یاد رہے کہ پنجاب کے 20 حلقوں میں 17 جولائی کو ہونے والے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔