بیجنگ (لاہورنامہ) سنکیانگ کی کمیٹی برائے ترقی و اصلاحات کے نائب ڈائریکٹر ماؤ ہوئی نے نشاندہی کی ہے کہ سنکیانگ کے بیرونی تبادلوں و تعاون میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔
دی بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر کے ساتھ ساتھ سنکیانگ کی منفرد خوبی ابھر رہی ہے۔ سنکیانگ پیٹرول،قدرتی گیس،کوئلے کے قدرتی وسائل سے مالامال ہے اور یہ کپاس،پھلوں اور مویشیوں کی پیداوار کا مرکز بھی ہے۔اس کے علاوہ مختلف ثقافتوں نے سنکیانگ کے ماحول کو منفرد بنا دیا ہے۔
سنکیانگ میں قومی سطح پر کھلے پن یا صنعتی ترقی کےکل ۵۵ پلیٹ فارمز قائم کیے گئے ہیں جہاں سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے سازگار شرائط فراہم کی گئی ہیں۔
سنکیانگ کے بیرونی تبادلوں و تعاون میں اہم اور نمایاں پیش رفت ہوئی ہے، کرغزستان ،تاجکستان سمیت اردگرد کے ممالک کے ساتھ اقتصادی و تجارتی تعاون کو مضبوط بنایا جا رہا ہے، 25 ممالک یا عالمی تنظیموں کے ساتھ تعاون کے سمجھوتوں پر دستخط کیے گئے ہیں اور 190 ممالک یا علاقوں کے ساتھ اقتصادی تعاون کے تعلقات قائم کیے گئے ہیں۔
اس کے علاوہ 118 بین الاقوامی روڈ ٹرانسپورٹ لائنز کھول دی گئیں ۔سڑکوں، ریلوے،سول ایوی اشن،پائپ لائنوں اور ٹیلی مواصلات پر مشتمل باہمی روابط کا ابتدائی نیٹ ورک قائم کیا گیا ہے۔