مریدکے(لاہورنامہ)وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے کہا ہے ضمنی الیکشن میں ہم تمام سیٹیں جیتیں گے ،عمران خان کی جھوٹ کی سیاست دفن ہوجائے گی ۔
مریدکے میں پنجاب کے پہلے اسکلز یونیورسٹی کے کیمپس کی افتتاحی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 3ایکڑ رقبہ پر یہ یونیورسٹی کیمپس سالانہ دو سو طالبعلم ہنر مند پیدا کرے گی ان دو سو طالبعلموں کا چھ ماہ کا خرچہ پانچ کروڑ روپے وزارت تعلیم ادا کرے گی ۔
انہوں نے کہا دنیا میں تعلیم کیساتھ اب ہنر مند کی ڈیمانڈ ہے یواے ای سعودی عرب اور دیگر ممالک سے ہمارا معاہدہ طے پاگیا ہے کہ ہزاروں ہنر مند نوجوان انکو دیں گے۔ انہوں نے کہا مزید یونیورسٹیاں بھی بنانے جارہے ہیں برطانیہ بھی مریدکے میں اسٹیٹ آف دی آرٹ لائیبریری بنانے جارہا ہے ۔
انہوں نے کہا میاں نواز شریف شہباز شریف کا دور پاکستان اور عوام کی خوشحالی کا دور ہے پچھلے چار سال میں عمران خان نے گالم گلوچ کی سیاست کے علاوہ کچھ کیا ہے تو بتائے اس کی مدینہ کی ریاست کا یہ عالم ہے جلسہ میں ایک طرف مدینہ کی ریاست کی بات کررہا ہوتا ہے دوسری طرف ناچ گانا ہورہا ہوتا ہے ۔عدلیہ اس کے حق میں فیصلہ دے تو بہتر نہ دے تو تنقید اب اسکی سیاست کے خاتمہ کا وقت آگیا ہے اسکی کیسی سیاست ہے.
شیخ رشید پرویز الٰہی اور ایم کیو ایم کے متعلق کتنی سخت باتیں کہتا تھا آج شیخ رشید اور پرویز الٰہی اسکی آنکھ کا تارا ہیں انہوں نے کہا تین ماہ گزر گئے تین ماہ مشکل کے ہیں پھر خوشحالی کا دور شروع ہوگا پیٹرول ڈیزل مزید سستے ہونگے آٹا گھی دالیں چاول چینی سستے کرنے جارہے ہیں ۔انہوں نے کہا پاکستان نے ستر سال میں اتنا قرض نہیں لیا جتنا چار سال میں عمران حکومت نے لیا .
یہ کس منہ سے کہتا تھا اگر آئی ایم ایف سے قرضہ لوں اس سے بہتر ہے خود کشی کرلوں اس نے خود کشی تو نہیں کی مگر اسکی پیدا کردا مہنگائی بیروزگاری کی وجہ سے آج لوگ خودکشی اور بچے فروخت کرنے پر مجبور ہیں ان شائاللہ قوم دیکھے گی پاکستان اقتصادی معاشی طور پر میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی قیادت میں ایشیا کا ٹائیگر بنے گا۔