لاہور(لاہورنامہ)وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ ورثے میں ملنے والی تباہ حال معیشت کی تیز رفتار بحالی کا مشکل بیڑہ اٹھایا تھا، معیشت کی سمت درست کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں.
حمزہ شہباز نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں کمی عوام کے لیے آسانیوں کے مشن کا پہلا قدم ہے، پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں کمی درست معاشی سمت کا نتیجہ ہے، ٹیم ورک کے نتیجے میں آئی ایم ایف پروگرام بحال ہوا.
انہوں نے کہا کہ اچھے دن آنے کو ہیں، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پہلی اچھی خبر ہے، خدمت کا عہد نبھانے کے لئے ہر حد تک جائیں گے، عوام کے مصائب اور مشکلات دور کرنے کے لئے دن رات محنت کررہے ہیں،حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ عوام کو سستا آٹا فراہم کرنے کے لیے 200ارب روپے کی تاریخی سبسڈی دی، مسلم لیگ ن نے جب بھی حکومت سنبھالی مسائل حل کر کے دکھائے۔