لاہور(لاہورنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ ہم نے دھاندلی روکنے کی کوشش کی کیونکہ علیم خان کے بندے لوگوں میں پیسے بانٹ رہے تھے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جمشیداقبال چیمہ نے کہا کہ دھاندلی رکی تو انتظامیہ کو شاید یہ بات برداشت نہیں ہوئی اور میری گرفتاری کی کوششیں شروع کر دی گئیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں گرفتاریوں سے ڈرایا نہ جائے۔