لاہور (لاہورنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حسان خاور نے کہا ہے کہ گزشتہ روز ووٹرز نے نکل کر پی ٹی آئی سے تعلق کا اظہار کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں حسان خاور نے کہا کہ ٹرن آٹ جب کم ہوتا ہے تو لوگ سیاسی عمل سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہیں لیکن کل ووٹر نے نکل کر تعلق کا اظہار کیا ہے۔ پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ پاکستانی غیرت مند قوم ہیں اور جب انہیں لگتا ہے کہ خودمختاری اور سالمیت کا سودا ہو رہا ہے تو وہ غیرت کا مظاہرہ کرتے ہیں۔