،فیاض الحسن

عمران خان کی ہر تقریرشہبازشریف کیلئے نااہل ہونے کا ثبوت ہے،فیاض الحسن

لاہور (لاہورنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ عمران خان کی ہر تقریر شہبازشریف کے عوامی عہدے کیلئے نااہل ہونے کا ثبوت ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ یہ مت سمجھیں کہ میں مانگنے آیا ہوں، ہم بھکاری قوم ہیں ہماری کوئی مرضی نہیں ہوتی۔پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ آپکی یہ اور اس جیسی دیگر تقاریرِ اقدس تو آکسفورڈ یونیورسٹی کی ہر ڈگری میں لازمی مضمون کے طور پر پڑھائی جانی چاہیے۔