لوڈشیڈنگ

بجلی کا شارٹ فال پھر بڑھ گیا، لوڈشیڈنگ میں10 گھنٹےکا اضافہ

اسلام آباد(لاہورنامہ) ملک میں بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار849 میگاواٹ ہو گیا، جس کے بعد لوڈشیڈنگ کا دورانیہ ایک بار پھر 10 گھنٹے تک چلا گیا۔

ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق بجلی کی مجموعی پیداوار21ہزار 651 میگاواٹ جب کہ کل طلب 27 ہزار500 میگاواٹ ہے۔ پانی سے 6 ہزار 520 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے اور سرکاری تھرمل پلانٹس 1ہزار 112میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں ۔

نجی شعبے کے بجلی گھروں کی مجموعی پیداوار10ہزار550میگاواٹ ہے ۔ ونڈ پاور پلانٹس 990 اور سولرپلانٹس سے پیداوار120 میگاواٹ ہے ۔ بگاس سے چلنے والے پلانٹس 123میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں ۔ جوہری ایندھن سے 2ہزار 228 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے ۔

پاور ڈویژن ذرائع کے مطابق بجلی کا شارٹ فال بڑھنے سے ملک بھر کے بڑے شہروں میں 6 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جب کہ ہائی لاسز کے علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ8 سے 10 گھنٹے ہے۔