ڈالر

ڈالر کی پاکستانی تاریخ کی بلند ترین اڑان

اسلام آباد(لاہورنامہ)روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ جاری ہے اور ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔انٹر بینک میں امریکی ڈالر 3 روپے 80 پیسہ مہنگا ہوکر 214 روپے 75 پیسے کا ہو گیا۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 4 روپے مہنگا ہونے کے بعد 215 روپے کا ہو گیا۔واضح رہے کہ اس سے قبل جون میں امریکی ڈالر 211 روپے 48 پیسے کی سطح پر پہنچا تھا۔