بیجنگ (لاہورنامہ) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان چاؤ لی جیان نے ایک باقاعدہ پریس کانفرنس میں کہا ہےکہ چین امریکہ سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ ایک چین کے اصول اور چین امریکہ تین مشترکہ اعلامیوں کی پاسداری کرے اور امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی کے تائیوان کے دورے کا اہتمام نہ کرے۔
امریکہ اور تائیوان کے درمیان سرکاری تبادلے فوری طور پر بند کئے جائیں، اور آبنائے تائیوان میں کشیدگی پیدا کرنا بند کیا جائے۔منگل کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا کہ اطلاعات کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی اس سال اگست میں ایک وفد کے ہمراہ تائیوان کا دورہ کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔
کچھ میڈیا کا کہنا ہے کہ 25 سالوں میں امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر کا تائیوان کا یہ پہلا دورہ ہوگا۔