بیجنگ (لاہورنامہ) اقوام متحدہ کی 76 ویں جنرل اسمبلی نے اعلیٰ سطح کی خصوصی کانفرنس کا انعقاد کیا۔ کانفرنس کا موضوع رہا "مشترکہ اقدامات: عالمی خوراک کے بحران پر مربوط ردعمل”۔
اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب چانگ جون نے گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیٹو کے” گروپ آف فرینڈز” کی ترجمانی کرتے ہوئے خطاب میں اپنا موقف بیان کیا۔ چانگ جون کے مطابق خوراک کے بحران کے شکار ایسے ممالک بالخصوص ترقی پزیر ممالک کو ہنگامی حمایت فراہم کی جائے ۔ مختلف شعبوں میں ترقی یافتہ ممالک کے تعاون کی مضبوطی پر زور دیا جائے۔
دنیا بھر میں خوراک اور زراعت سے متعلق سپلائی چین کے موثر آپریشن کو یقینی بنایا جائے۔چانگ جون نے مزید کہا کہ فوڈ سیکیورٹی ، گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیٹو کے اہم شعبوں میں سے ایک ہے۔مذکورہ گروپ خوراک کے عالمی بحران سے مشترکہ نمٹنے کے لیے کثیر فریقی تعاون کو مضوط بنانے کی کوشش کررہا ہے۔
چینی مندوب کے مطابق رواں سال چین نے اقوام متحدہ کے نیویارک صدر دفتر میں گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیٹو کا” گروپ آف فرینڈز” قائم کیا تھا جس میں ساٹھ ممالک شامل ہو چکے ہیں۔ اُن کی جانب سے خطاب گروپ کا پہلا مشترکہ خطاب ہے، جسے گروپ تعاون کا اہم قدم بھی قرار دیا جا سکتا ہے۔