فنگ لیان

یورپی پارلیمنٹ کا دورہ تائیوان چین کے اندرونی امور میں مداخلت ہے، فنگ لیان

بیجنگ (لاہورنامہ)  یورپی پارلیمنٹ کی نائب صدر نیکولا  بیئر کے دورہ تائَیوان سے متعلق  چینی ریاستی کونسل کے دفتر برائے امور تائیوان کی ترجمان جو فنگ لیان نے   ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ دنیا میں صرف ایک چین ہے ، تائیوان چین کا ایک حصہ ہے۔

یورپی پارلیمنٹ کے بعض ارکان کا دورہ تائیوان ایک چین کے اصول کی سنگین خلاف ورزی ہے اور چین کے اندرونی امور میں مداخلت ہے۔ہم یورپی پارلیمنٹ کے متعلقہ افراد کو متنبہ کرتے ہیں کہ وہ ایک چین کے اصول پر عمل کریں اور تائیوان کے امور کے بارے میں اپنے غلط طرز عمل  سے باز رہیں۔

چینی ترجمان نے کہا کہ ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی کی انتطامیہ چین مخالف بیرونی قوتوں کے ساتھ مل کر علیحدگی کی کوشش کررہی ہے۔ تاہم اس  حقیقت کو تبدیل نہیں کیا جا سکتا ہے کہ تائیوان چین کا ہی حصہ ہے۔