پرویزالٰہی

چیف سیکرٹری نے پرویزالٰہی کا بطور وزیر اعلیٰ پنجاب نوٹیفکیشن جاری کر دیا

لاہور( لاہورنامہ) سپریم کورٹ کے حکم پر چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل نے ضابطے کی کارروائی مکمل کرتے ہوئے چوہدری پرویزالٰہی کا بطور وزیر اعلیٰ پنجاب نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔

چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل کی جانب سے پرویزالٰہی کی بطور وزیر اعلیٰ پنجاب نوٹیفکیشن کی کاپی تمام متعلقہ اداروں اور ذمہ داران کو بھی ارسال کر دی گئی ہے ۔