لاہور آرٹس کونسل

لاہور آرٹس کونسل میں 25واں آٹھ روزہ الحمراء تھیٹر فیسٹیول اختتام پذیر

لاہور(لاہورنامہ)عالمی ادبی وثقافتی اُ فق پر پاکستانی زبان وادب اور تہذیب وثقافت کی نمائندگی کے حامل ادارہ لاہور آرٹس کونسل میں 25واں آٹھ روزہ الحمراء تھیٹر فیسٹیول اپنی تمام تر رعنائیوں کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔

ایگزیکٹوڈائریکٹرلاہور آرٹس کونسل الحمرا فرحت جبیں کی تھیٹر فیسٹیول کے اختتامی روز تقسیم اسناد کی تقریب میں خصوصی شرکت کی ،اجوکاء تھیٹر کا پیش کردہ ڈرامہ ٹونہ ٹیک سنگھ دیکھا،نوجوانوں کی پرفارمنس میں گہری دل چسپی کا اظہار کیا،تھیٹر فیسٹیول کی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں نے اپنی پرفارمنس سے ڈرامہ فیسٹیول کو یادگار بنا دیا۔

فرحت جبیں نے کہا کہ تخلیقی و تعمیری اور تاریخی موضوعات پر پیش کئے گئے ڈرامہ تھیٹر کی دنیا کو نئی جہتیں بخشیں گے۔نامور آرٹسٹ راشد محمود اختتامی تقریب کے مہمان اعزاز تھے،فرحت جبیں اور نامور آرٹسٹ راشد محمود نے ڈائریکٹر الحمرا سید نوید الحسن بخاری کے ہمراہ فیسٹیول میں شریک تمام تھیٹر گروپس میں شیلڈ تقسیم کیں۔

ڈائریکٹر آرٹس اینڈ کلچرالحمراء سید نوید الحسن بخاری نے اختتامی تقریب میں خطاب ہزاروں کی تعداد میں فیسٹیول دیکھنے والو ں کا شکریہ ادا کیا کرتے ہوئے کہا کہ الحمرا آئندہ بھی ایسے فیسٹیول کا انعقاد کرواتا رہے گا۔فیسٹیول کے آخری روز اجوکاء تھیٹر نے اپنا ڈرامہ سوسائیڈ پوائنٹ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ پیش کیا۔