کاہنہ(لاہورنامہ)کمشنرلاہور کے عید گاہوں اور قبرستانوں کی صفائی کے احکامات پر تحصیل ماڈل ٹاون کا عملہ بازی لے گیا ۔تحصیل ماڈل ٹاون کے سو قبرستانوں میں صفائی کی ابتر صورتحال کو ADLGمس انعم چوہدری نے اپنے عملے کی دن رات محنت سے صاف اور بہتر بنا دیا ۔
عید الضحیٰ کے موقع پر عید گاہوں اور قبرستانوں کی صفائی کروانے اور سپرے کروانے کی ہدائیات کی گئی تھی۔تفضیلات کے مطابق ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ انسداد ڈینگی مہم کے حوالے سے متحرک ہیں انہوں نے تحصیل ماڈل ٹاون کے قبرستان کا دورہ کیا.
اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن سونیا صدف، ADLGانعم چوہدری،سی ای او ہیلتھ، قبرستان انتظامیہ اور دیگر بھی ڈی سی لاہور کے ہمراہ تھے ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے قبرستان میں ڈینگی سروئلنس اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لیا.اے ڈی ایل جی انعم چوہدری نے ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ کو موقع پر بریفنگ دی۔
ڈی سی لاہور نے مس انعم چوہدری اور لوکل گورنمنٹ کے افسران، سیکرٹری یوسیز ٹیموں کے ہمراہ ڈینگی سروئلنس میں شامل عملے کو ضلع میں سب سے بہتر کارکردگی پر مبارکباد دی ۔ ADLGمس انعم چوہدری نے میڈیا نما ئندگان سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ تحصیل ماڈل ٹاؤن میں میرا تمام عملہ تندہی سے کام کر رہا ہیں ،قبرستانوں میں سے جڑی بوٹیاں، گھاس وغیرہ کو کٹوادیا گیا ہے۔
اور میں نے تحصیل ماڈل ٹاون کے متعدد قبرستان کا دورہ اپنے افسران اور یو سی سیکرٹری کے ہمرا ہ کئے ہے اور قبرستانوں میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لیاہے۔تحصیل ماڈل ٹاون میں 100 قبرستانوں کی صفائی مہم مکمل کر دیا گیا۔ صٖفائی مہم کے دوران ہمارے متعدد اہلکار زخمی ہوئے اور متعدد یوسیز سیکرٹری کو زہریلے کیڑوں نے کاٹا ،مگر صفائی مہم میں کوئی کوتائی نا برتی گئی۔
تا کہ عوام الناس کو کسی دشواری کا سامنا نا کرنا پڑے ۔عوام الناس نے کمشنر لاہور کیپٹن عثمان اور ڈپٹی کمشنر لاہور عمر شیر چھٹہ ارو ADLGمس انعم چوہدری کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کے یہ سلسلہ آگے بھی ایسے ہی رہے گا۔