مریم اورنگزیب

الیکشن کمیشن کافیصلہ عمران خان کے خلاف جرائم کو ثابت کرتا ہے،مریم اورنگزیب

اسلام آباد (لاہورنامہ) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کافیصلہ عمران خان کے خلاف جرائم کی تصدیق ہے ، فارن فنڈنگ اور منی لانڈرنگ آٹھ سال بعد پکڑا گیا ۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان صادق اور امین نہیں رہے ۔ عمران خان پارٹی چیئرمین کے عہدے سے استعفیٰ دیں۔ عمران خان نے اسرائیل ، بھارت ،امریکہ اور کینیڈا سمیت دیگر ممالک سے فنڈز حاسل کئے ۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان نے غیر قانونی فنڈنگ سے ملک میں فتنہ برپا کیا ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے جانتے ہوئے 351غیر ملکی کمپنیوں اور 34غیر ملکیوں سے فنڈز لئے ۔