لاہور(لاہورنامہ)صدر پی ٹی آئی وسطی پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے آج شیخوپورہ کا تنظیمی دورہ کیا۔ ڈاکٹر یاسمین راشد (صدر واسطی پنجاب) کا شیخوپورہ کا ایک روزہ دورہ جس میں پارٹی کی تنظیم جلد از جلد مکمل کرنے کا ایجنڈا شامل ہے۔
ڈاکٹر یاسمین راشد نے شیخوپورہ کی ڈسٹرکٹ باڈی اور سٹیک ہولڈر سے ملاقات کی۔ملاقات میں ڈسٹرکٹ صدر کنور عمران سعید، عمر آفتاب ڈھلوں، سعید احمد ورک، بریگیڈیئر راحت امان اللہ، خرم شہزاد ورک ایڈووکیٹ، معراج خالد گجر، انعام الحق گجّر سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز شامل تھے۔
انہوں نے میٹنگ میں تمام ممبران کو نچلی سطح تک تنظیم سازی مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ صدر پی ٹی آئی وسطی پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشدنے کہاکہ تحریک انصاف واحد سیاسی جماعت ہے جو تنظیم سازی میں ورکرز کو ذمہ داری دینے پر یقین رکھتی ہے۔
کارکن پارٹی کا قیمتی اثاثہ اور ماتھے کا جھومر ہے۔ پی ٹی آئی ملک کی سب سے بڑی وفاقی جماعت ہے ۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہاکہ ملک کو درپیش بحرانوں کا واحد حل فوری نئے انتخابات ہیں ۔پارٹی کا تنظیم سازی مکمل کرنے پر فوکس ہے ۔