لاہور(لاہورنامہ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ افسوسناک ہیلی کاپٹر حادثہ میں شہید ہونے والے پاک فوج کے سینئر آفیسرز اور جوانوں کی شہادت پر دل انتہائی رنجیدہ اور دکھی ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ وطن اور فرائض کی راہ میں جانوں پر کھیل جانے والے قوم کے ہیروز کو ہم سب کا سلام ہے ،اللہ تعالی شہدا ء کے درجات بلند فرمائے اور ان کے پیاروں کو صبر عطا فرمائے۔