ڈاکٹر فرح مسعود

پنجاب حکومت نے گریڈ 20کی افسر ڈاکٹر فرح مسعود کی خدمات مانگ لیں

لاہور(لاہورنامہ) پنجاب حکومت نے وفاق سے گریڈ 20کی افسر ڈاکٹر فرح مسعود کی خدمات مانگ لیں ۔ بتایا گیا ہے کہ خدمات ملنے پر ڈاکٹر فرح مسعود کو کمشنر لاہور ڈویژن ذمہ داری سونپے جانے کا امکان ہے ۔

ڈاکٹر فرح مسعود پاکستان ایڈ منسریشن سروس کی گریڈ 20کی افسر ہیں اور متعدد اہم عہدوں پر فرائض سر انجام دے چکی ہیں۔ یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے پنجاب حکومت سے کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان کی خدمات واپس مانگ رکھی ہیں۔