بھارتی دراندازی

پاکستانی حدود میں بھارتی دراندازی کا فوری اور موثرجواب دیا جائے گا،نیشنل کمانڈاجلاس میں فیصلہ

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس میں نیشنل کمانڈاتھارٹی نے بھارت کو جواب دینے کیلئے اہم فیصلے کر لئے ہیں۔

میڈیارپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا اجلاس وزیراعظم آفس میں ختم ہو گیا اجلاس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات ، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ،پاک فضائیہ، پاک بحریہ، حساس اداروں کے سربراہان اور سکیورٹی حکام شریک ہوئے،اجلاس میں ڈی جی سٹریٹجک پلان ڈویژن ،وزیر خارجہ، وزیر دفاع، وزیر دفاعی پیداوار اور وزیر خزانہ بھی شریک ہوئے۔