اسلام آباد (لاہورنامہ)وفاقی وزیرمحصولات مفتاح اسماعیل نے کہاہے کہ حکومت پائیداراورجامع اقتصادی نموکیلئے موثرڈھانچہ جاتی اصلاحات پربھرپورتوجہ دے رہی ہے۔
وہ پاکستان میں ایشیائی ترقیاتی بینک کی سابق کنٹری ڈائریکٹرڑیاوہونگ ینگ کی قیادت میں وفد سے ملاقات میں گفتگوکررہے تھے۔اس موقع پرپاکستان میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر یانگ یی اوردیگرسینئرآفسران بھی موجود تھے۔وزیرخزانہ نے وفدکاخیرمقدم کیا اورپاکستان میں مختلف شعبوں میں اصلاحاتی ایجنڈا پرعمل درآمدمیں بینک کے کردارکااعتراف کیا۔
وزیرخزانہ نے وفد کوموجودہ حکومت کی ترجیحات سے آگاہ کیا اورکہاکہ حکومت پائیداراورجامع اقتصادی نموکیلئے موثرڈھانچہ جاتی اصلاحات پربھرپورتوجہ دے رہی ہے۔ایشیائی ترقیاتی بینک کے وفد نے پاکستان میں توانائی سمیت مختلف شعبوں میں بینک کی معاونت سے ہونے والے منصوبوں پرپیش رفت سے وزیرخزانہ کوآگاہ کیا۔
وفد نے بتایا کہ بینک نے پاکستان کیلئے کنٹری پارٹنرشپ حکمت عملی مرتب کی ہے جوحکومت پاکستان کی ترجیحات کے عین مطابق ہے۔وزیرخزانہ نے پاکستان میں مختلف شعبوں میں معاونت فراہم کرنے پر ایشیائی ترقیاتی بینک کے وفد کاشکریہ اداکیا۔ انہوں نے بینک کی معاونت سے جاری منصوبوں کی جلدتکمیل تکمیل میں وفد کومکمل تعاون کا یقین دلایا۔