لاہور( لاہورنامہ) وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہاہے کہ (ق) لیگ اور پاکستان تحریک انصاف میں بکائومال ختم ہو گیا،یہ وردی نہیں آپ نے پولیس کو ڈاکیا بنا دیا ہے، وردی پولیس کی وہ ہونی چاہیے جس سے چور اور ڈاکوئوں کو خوف آئے.
عمران خان نے مجھے وزیراعلیٰ بنا دیا یہ کافی ہے،شہباز شریف نے پولیس کے شہدا ء کے لیے کچھ نہیں کیا، شہباز شریف اور حمزہ شہباز صرف ٹوپی ڈرامہ کرتے رہے، پنجاب میں پنچایت والا نظام دوبارہ شروع کر رہے ہیں۔
پولیس لائنز لاہور میں شہید پولیس اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ پولیس ہسپتالوں کو بہترین ہسپتال بنائوں گا، جہاں مفت ادویات ملیں گی۔میں نے پولیس کے شہدا ء کے الائونس کو ڈبل نہیں کیا بلکہ چار گنا کر دیا ہے، 18 سال پہلے رسک الائونس کا اعلان کیا تھا، پولیس کا ڈیلی فکس الائونس بحال کر رہا ہوں۔
انہوں نے کہاکہاشرف مارتھ میرے گھر کا شہید تھا، مجھے پتہ ہے کہ شہدا ء کی فیملی پر کیا گزرتی ہے، شہباز شریف نے شہدا ء کی فیملی کے لیے کچھ نہیں کیاشہباز شریف اور حمزہ صرف ٹوپی ڈرامہ کرتے رہے۔انہوں نے کہا کہ قانون بنا کر پولیس میں ایسا نظام لائیں گے کہ جھوٹی ایف آئی آر والے کو سزا ملے گی، بہت سی پولیس ریفارمز اور نئے کام آپ دیکھیں گے، میرا محور غریب آدمی اور ان کے بچے ہوں گے۔
پرویز الٰہی نے پنجاب پولیس کی وردی میں تبدیلی کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ وردی نہیں آپ نے پولیس کو ڈاکیابنا دیا ہے، وردی پولیس کی وہ ہونی چاہیے جس سے چور اورڈاکوئوں کو خوف آئے۔