لاہور( لاہورنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی مشترکہ سازش کا ہر قانونی محاذ پر مقابلہ کریں گے.
عمران خان کے خلاف ریفرنس رجیم چینج سازش کے پارٹ IIکا آغاز ہے، الیکشن کمیشن پی ڈی ایم سے ملا ہوا ہے۔یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ لوگ عمران خان سے خوفزدہ ہیں، بدنیتی پر مبنی ریفرنس دائر کئے گئے، فارن فنڈنگ کوئی کیس نہیں، اوورسیز پاکستانی خود سامنے آگئے ہیں۔
انہو ں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو غیر ملکی کہنا الیکشن کمیشن کیلئے شرمناک ہے، عمران خان کو پہلے وزارت عظمی سے ہٹایا گیا، اب انہیں انتخابی عمل سے باہر رکھنے کی کوشش کی جارہی ہے۔عمران خان کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس ڈبہ ریفرنس ہے، پی ٹی آئی چیئرمین نے توشہ خانہ قانون کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی۔
نواز شریف مرسڈیز گاڑی گھر لے گئے تھے، عمران خان کو بھی ملائیشیا ء سے گاڑی ملی وہ آج بھی توشہ خانہ میں ہے، انہوں نے پیسے دے کر بھی گاڑی نہیں لی۔انہوں نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی نے آصف علی زرداری کو توشہ خانہ سے 2 مرسڈیز گاڑیاں دی تھیں۔