شہید لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی

عمران خان کی شہید لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کی رہائشگاہ آمد، اہل خانہ سے تعزیت

راولپنڈی (لاہورنامہ)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے بلوچستان ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جزل سرفراز علی کی رہائش گاہ جاکر اہل خانہ سے تعزیت کی اور شہید کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جزل سرفراز علی کی رہائش گاہ راولپنڈی پہنچے اور ان کے اہلخانہ اور بیٹے کیپٹن احمد سے تعزیت کی۔عمران خان نے لیفٹیننٹ جزل سرفراز کی شہادت اور پیشہ ورانہ خدمات کو یاد کرتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔

عمران خان نے سیلاب زدگان کی دن بھر خدمت کے بعد شہادت کو خوش نصیبی قرار دیا اور اہلخانہ کیلئے ان کی یاد کے غم پر صبر پانے کی دعا کی۔