دورہ تائیوان

چین کا امر یکی اسپیکر پیلوسی کے دورہ تائیوان کےخلاف جوابی اقدامات کا اعلان

بیجنگ (لاہورنامہ) امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی کے دورہ تائیوان پر ، چینی وزارت خارجہ نے جوابی اقدامات کا اعلان کیا. چینی اور امریکی فوجی تھیٹر کے رہنماؤں کے درمیان فون کال کی منسوخی اور چینی اور امریکی محکمہ دفاع کے درمیان ورکنگ میٹنگ کی منسوخی شا مل ہے.

مز ید یہ کہ چین امریکہ میری ٹائم ملٹری سیکورٹی کنسلٹیشن میکنزم کی میٹنگ منسوخ کی گئی ہے. غیر قانونی تارکین وطن کی وطن واپسی میں چین-امریکہ تعاون کو معطل کرنا اور چین-امریکہ فوجداری عدالتی معاونت کے تعاون کو معطل کرنا شا مل ہے.

اس کے علاوہ بین الاقوامی جرائم سے نمٹنے میں چین-امریکہ کے تعاون کو معطل کرنا اور منشیات کے کنٹرول میں چین-امریکہ کے تعاون کو معطل کرنا ہے. بتا یا گیا ہے کہ چین-امریکہ موسمیاتی تبدیلی کے مذاکرات کو معطل کرنا بھی اس کا حصہ ہے