اسلام آبا د(لاہورنامہ)ڈی جی آئل اینڈ گیس ڈویڑن نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو ملک میں موجود پیٹرول اور ڈیزل کے اسٹاک سے متعلق تفصیلات فراہم کر دی ہیں .جس کے مطابق ملک میں ڈیزل کے 47 دن کا اسٹاک اور پیٹرول کے 27 دن کا اسٹاک موجود ہے۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم کا اجلاس محمد عبدالقادر کی زیر صدارت ہوا، ڈی جی آئل اینڈ گیس ڈویڑن نے اجلاس کو بتایا کہ ملک میں ڈیزل کے 47 دن کا اسٹاک اور پیٹرول کے 27 دن کا اسٹاک موجود ہے۔
سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے کہا کہ سیکرٹری پیٹرولیم جب سیکرٹری پاور تھے تب بھی کمیٹی میں نہیں آتے تھے، سیکریٹری پیٹرولیم علی رضا بھٹہ جھوٹے آدمی ہیں۔انہوں نے کہا جب یہ سیکرٹری پاور تھے تو میرے خلاف حماد اظہرکو وزیراعظم کے پاس لیکر جاتے تھے.
تاہم وزیر پیٹرولیم اور سیکرٹری پیٹرولیم ڈویژن کی عدم شرکت کے باعث سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس برخاست کر دیا گیا۔