احسن اقبال

عمران میں جرات ہے تو قبول کرے کہ ان کے کہنے پر شہباز گل نے بیان دیا، احسن اقبال

اسلام آباد(لاہورنامہ) وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما احسن اقبال نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو سوشل میڈیا پر کڑی تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں احسن اقبال نے لکھا کہ عمران نیازی انسانوں کو اپنے مقاصد کے لیے ٹشو پیپر کی طرح استعمال کرتا ہے۔ احسن اقبال نے مزید لکھا کہ عمران خان میں جرات ہے تو ذمہ داری قبول کرے کہ ان کے کہنے پر شہباز گل نے بیان دیا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عمران نیازی فارن فنڈنگ کے عوض دشمنوں کے ایجنڈے پر سیاسی اور ادارہ جاتی انارکی پھیلانیکی سازش کا مہرہ ہے۔