لاہور(لاہورنامہ)سپیکر پنجاب اسمبلی محمد سبطین خان نے پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی کے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 14 اگست ہمارا قومی دن ہے ۔
زندہ قومیں اپنا قومی دن ہمیشہ یاد رکھتی اور جوش و خروش سے مناتی ہیں۔ ہمیں نئی نسل کو بتانے کی ضرورت ہے کہ پاکستان وہ واحد ملک ہے جوووٹ کے ذ ریعے او ر کلمہ طیبہ کی بنیاد پردنیا کے نقشے پر معرض وجود میں آیا ہے۔ یہ اسرائیل کی طرح زبر دستی نہیں بنا یا گیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی قیادت میں اب ہم حقیقی آزاد ی کی طرف گامزن ہیں ۔پاکستان کی مضبوطی اور استحکام کے لیے ہمیں اپنے تمام اختلافات بھلا کر ایک قوم کی صورت میں یکجا ہونا ہو گا۔ عمران خان نے اس ہجوم کو اب ایک قوم کی صورت میں متحدکر دیا ہے۔ اس موقع پر ہم اپنے کشمیری بھائیوں پر بھارت کے ظلم و جبر کو بھی نہیں بھلا سکتے۔ہم ان کی بے مثال اور ان تھک جدوجہد آزادی کو سلام پیش کرتے ہیں۔
آئیے ہم عہد کریں کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے اتحاد، تنظیم اور یقینِ محکم جیسے زریں اصولوں پر عمل کرتے ہوئے پاکستان کو انشاء اللہ ایک مضبوط ملک بنائیں گے اورکشمیر یوں کو ان کا آزاد حق رائے دہی دلوائیں گے۔