اسد عمر, فوج کے خلاف

جس جس نے فوج کے خلاف باتیں کی، انہیں کیوں نہیں بلایا جارہا ہےِ، اسد عمر

راولپنڈی (لاہورنامہ) رہنما تحریک انصاف اسد عمر نے کہا ہے کہ سب نے فوج کے خلاف باتیں کی ہیں، انہیں کیوں نہیں بلایا جارہا ہےِ.

نواز شریف ملک میں آئے، سیاسی کمپین کی تو عمران خان دو تہائی اکثریت سے جیتیں گے مجھے یقین ہے۔ انہوں نے کہا شہباز گل سے ہماری تفصیلی ملاقات ہوگئی ہے، اسلام آباد پولیس کی حراست میں شہباز گل پربے تحاشا تشدد کیا گیا تھا۔

شہباز گل سے جیل میں ملاقات کرنے کے بعد اسد عمر نے کہا کہ شہباز گل نے بتایا کہ ان کے ساتھ یہاں پر ٹھیک طریقے سے کارروائی کی جارہی ہے، لیکن یہ لوگ کوشش کررہے ہیں کہ شہباز گل کا جسمانی ریمانڈ لیا جائے، ان کامقصد تشدد کر کے عمران خان کے خلاف بیان لینا ہے۔

شہباز گل سے فون بھی انہوں نے لیا تھا، عمران خان کے بیان پروضاحت دیتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ عمران خان نے اڈیالہ جیل کہا تھا، عمران خان ہمیشہ قانون کی حکمرانی کی بات کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فضل الرحمن، آصف زرداری، رانا ثنا اللہ ، خواجہ آصف سب نے فوج کے خلاف باتیں کی ہیں، انہیں کیوں نہیں بلایا جارہا ہے، پرچے کیوں نہیں کٹ رہے، سوال ان سے کیوں نہیں پوچھے جارہے؟

نواز شریف سے لندن واپس آنے پر اسد عمر نے کہا کہ نواز شریف ملک میں آئے قانون نے اجازت دی، سیاسی کمپین کی تو عمران خان دو تہائی اکثریت سے جیتیں گے مجھے یقین ہے۔