احساس پروگرام

احساس پروگرام سے پنجاب بھر میں 1کروڑ گھرانوں کی امداد کی جائے گی،ڈاکٹر ثانیہ

لاہور(لاہورنامہ)چیئرپرسن احساس پروگرام ڈاکٹر ثانیہ نشتر کی زیر صدارت احساس پروگرام کمیٹی کاپہلا اجلا س ہوا جس میں ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہاکہ احساس پروگرام سے پنجاب میں 1کروڑ گھرانوں کی امداد کی جائے گی.

اس پروگرام کے تحت کم آمدنی والے خاندانوں کو کم قیمت پرراشن مہیا کیا جائے گا، پنجاب کے مختلف اضلاع میں احساس ڈیسک قائم کیا جائے رہے ہیں،پنجاب حکومت پروگرام کی شفاف رجسٹریشن کیلئے نیشنل بینک، نادرا اور موبائل کمپنیوں کے ساتھ بہت جلد ایم او یوز پر بہت جلد دستخط کر رہی ہیں۔

انہو ں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت میں وفاق کی سطح پر احساس پروگرام ایک کامیاب پروگرام تھا،احساس پروگرام کو بہت جلد پنجاب کابینہ سے منظوری کے بعد پنجاب بھر میں شروع کر دیا جائے گا، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی خصوصی ہدایت پر یہ پروگرام پنجاب میں کم آمدنی والے خاندانوں کے لئے شروع کیا جائے رہا ہے۔

وزیر خزانہ پنجاب سردار محسن لغاری، وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد، وزیر ٹرانسپورٹ منیب سلطان ، چیف سیکرٹری پنجاب اور چیئرمین پی اینڈ ڈی سمیت دیگر افسران نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔