عظمیٰ بخاری

شہبازگل پر پہلے تشدد ثابت کریں رونا پیٹنا بعد میں کرلیں، عظمیٰ بخاری

لاہور(لاہورنامہ) مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ فواد چوہدری ساری عمر وکالت میں ذلالت سمیٹنے کے بعد سیاست میں بھی وہی گند گھولنے کی کوشش کررہے ہیں.

اگر شہبازگل پر تشدد کی ذمہ داری میرے بیان کے ایک حصے پر آگئی ہے تو فواد چوہدری اب قوم سے اپنے جھوٹ پر معافی مانگ لیں،فواد چوہدری تو اب سرعام باربار اعتراف کر رہے ہیں کہ شہباز گل کو سچ بولنے سے بچانے کیلئے ڈرامے بازی کر اور کروارہے ہیں اور عمران خان اس کا مرکزی کردار ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں تو اس کا نام نہیں لیا تھایہ خود چیخ چیخ کر بتا رہے ہیں،پمز ہسپتال کے سینئر ڈاکٹرز کی رپورٹ میں واضح بتایا گیا ہے کہ شہبازگل پر تشدد نہیں ہوا،شہبازگل کے پورے جسم کے 10ٹیسٹ اور 6ایکسرے ہوئے.

عمران خان اور ان کے چمچے شہباز گل کے سنگین نوعیت کے مقدمے سے توجہ ہٹانے کیلئے تشدد کا ڈرامہ کررہے ہیں،شہبازگل کے پیڈ ٹرولز نے تشدد کاپراپیگنڈہ پھیلایا ہے ،شہبازگل نے عمران خان کی پالیسی ہی بیان کی ،شہباز گل تفتیش میں پروپیگنڈہ سیل کے تمام ممبران کے نام بتائیں گے.

تحریک انصاف نے خود اعتراف کرلیا شہباز گل صرف مہرہ تھا،ساری بھاگ دوڑ عمران خان کو بچانے کی ہے ،شہبازگل پر پہلے تشدد ثابت کردیں رونا پیٹنا بعد میں کرلیں،تمام سازشی تھیوری کا ماسٹر مائنڈ عمران خان ہے۔