لاہور(لاہورنامہ)ملک کے 86 اضلاع میں 5 روزہ انسداد پولیو مہم شروع ہوگئی۔ ترجمان وزارت صحت کے مطابق رواں سال کی تیسری پانچ روزہ قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا ہے جس کے تحت ملک کے 86 اضلاع میں بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کے لیے پولیو کے خلاف قوت مدافعت بڑھانے کے خصوصی قطرے پلائے جائیں گے۔
ترجمان کے مطابق جنوبی خیبرپختونخوا ہ اور کراچی میں 15 آگست سے مہم جاری ہے جبکہ بلوچستان میں مہم 29 اگست سے شروع ہو گی۔انسداد پولیو مہم میں 43.3 ملین 4 کروڑ 33 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچا ئوکے قطرے پلانے کا ہدف ہے، فرنٹ لائن ورکرز ہمارے قومی ہیروز ہیں ، انسداد پولیو مہم میں 3 لاکھ 92 ہزار فرنٹ لائن ورکرز حصہ لے رہے ہیں۔