حناپرویز بٹ

جنوبی پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی فوری مدد کی جائے، حناپرویز بٹ

لاہور(لاہورنامہ)جنوبی پنجاب میں سیلاب اور بارشوں سے متاثرہ افراد کی فوری مدد کرنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع،قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن حناپرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی۔

جنوبی پنجاب میں سیلاب اور بارشوں کے باعث سینکڑوں افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔کاشتکاروں کی ہزار ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہو گئی ہیں۔ڈی جی خان ،رحیم یار خان میں سب سے زیادہ سیلاب کی وجہ سے تباہی مچی ہے۔پنجاب حکومت کی جانب سے تاحال سیلاب سے متاثرہ افراد کی کوئی مدد نہیں کی گئی۔

کئی دن سے ہزاروں افراد بے یارومددگار بغیر چھت کے کھلے آسمان کے نیچے بیٹھے ہیں۔یہ ایوان وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کرتا ہے کہ جنوبی پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی ہر ممکنہ مدد کی جائے گا۔کاشتکاروں کے نقصان کا ازالہ کیا جائے۔