اسلام آباد (لاہورنامہ) وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی اور سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی کی بنی گالا میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات ہوئی.
جس میں سیاسی صورتحال اور پنجاب میں عوامی فلاح وبہبود کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا.راجن پور، تونسہ، ڈی جی خان میں سیلاب متاثرین کیلئے جاری ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن پر بھی بات چیت ہوئی.
عمران خان کی سیلاب زدگان کی مدد کیلئے تمام ضروری وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت.
چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی نے کراچی کے ضمنی الیکشن میں شاندار کامیابی پر عمران خان کو مبارکباد دی.